عُمان:پہاڑی تودے گرنے سے پانچ مزدور ہلاک،متعدد لاپتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی سلطنت عُمان کے ایک دوردراز علاقے میں پہاڑی تودے گرنے سے پانچ مزدور ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

عُمان کی شہری دفاع اور ایمبولینس اتھارٹی نے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی گورنری الظاہرہ کے علاقے العرید میں پیش آیا ہے،ریسکیو اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔

ایجنسی نے مزید تفصیل بتائے بغیر ٹویٹ کیا کہ ’’پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے،پانچ دیگرہلاک ہو گئے اور ملبے تلے لاپتاافراد کی تلاش ابھی جاری ہے‘‘۔

الظاہرہ دارالحکومت مسقط کے مغرب میں واقع ہے۔زمین سے بند کم آبادی والی یہ گورنری متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سرحدوں سے متصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں