سیف الاسلام قذافی کی تازہ تصویر،داڑھی سفید، ڈھلتی عمر کے آثار نمایاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

طویل غیر حاضری کے بعد سیف الاسلام قذافی کا نام گذشتہ چند گھنٹوں میں ایک بارپھر منظر عام پر آیا ہے جب ان کی ایک نئی تصویر لیبیا میں سامنے آئی۔ یہ اب تک کی تازہ ترین تصویر ہے۔ چند ماہ قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ تب ان کی تصویر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد وہ منظرعام سے غائب رہے ہیں۔

لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو سفید قمیض پہنے اور لمبی بھوری داڑھی کے ساتھ، اپنی رہائش گاہ کے اندر سے ایک ہوم لائبریری کے سامنے قرآن پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کا کٹا ہوا دایاں ہاتھ جسے اس نے اپنی سابقہ پیشی کے دوران جان بوجھ کر چھپا رکھا تھا، صاف دکھائی دے رہا تھا۔ ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مقتول کرنل قذافی کا بیٹا ملک کے جنوب میں واقع شہر سبھا میں پیشی کے بعد سے غائب ہو گیا تھا۔ اس وقت انہوں نے گذشتہ سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ یہ لیبیا کی ایک عدالت کی طرف سے ان کی سزا اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے اجراء کے بعد کا واقعہ ہے۔

اس کی وجہ سے ہائی الیکٹورل کمیشن نے انہیں امیدواروں کی ابتدائی فہرست سے خارج کر دیا۔ انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور سبھا شہر کی عدالت نے انہیں صدارتی انتخابات کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں