روس اور یوکرین

کیا زیلنسکی اس وڈیو میں واقعتا پوتین کے سامنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایسے وقت میں جب یوکرین اور روس کے درمیان تنازع عروج پر ہے، سوشل میڈیا پر ایک پرانا وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے۔ وڈیو میں یوکرین کے موجودہ صدر ولودیمیر زیلنسکی روسی صدر ولادی میری پوتین کے سامنے مزاحیہ جملے پیش کر رہے ہیں۔

وڈیو میں پوتین اپنے دوستوں کے ہمراہ حاضرین میں پہلی صف میں براجمان نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران میں زیلنسکی جو اس وقت ایک فن کار تھے حاضرین کو اپنے فن سے محظوظ کر رہے ہیں۔

تاہم روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو ایک تفریحی پروگرام کا ایڈٹ شدہ کلپ ہے۔ درحقیقت اس پروگرام میں زیلنسکی تو شریک تھے تاہم پوتین موجود نہیں تھے۔

یہ 'کامیڈی شو' روس کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔

مذکورہ شو کے تحت زیلنسکی والا پروگرام 2006ء میں نشر ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں