الریاض کے تاریخی علاقے الدرعیہ میں نئے ارمانی ہوٹل کی تعمیرکےمنصوبہ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کے عمارگروپ کے زیرانتظام سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے نواح میں واقع تاریخی علاقے الدرعیہ میں نیا ارمانی ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔

الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے) کے مطابق ہائی اینڈ ہوٹل میں 70 کمرے، دو ریستوران اور صحت وتندرستی کی مختلف سہولتوں کا حامل ایک سپا ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ارمانی گروپ کے چیف ایگزیکٹو(سی ای او) جارجیو ارمانی نے ایک بیان میں کہا کہ {{یہ ایک اہم منصوبہ ہے جو سعودی عرب کی اساس کو دوبارہ دریافت کرنے سے پیدا ہوا ہے،تاریخ اور حال کے درمیان یہ ایک دلچسپ مکالمہ ہے اور ایسا امتزاج مجھے بہت بھاتاہے‘‘۔

ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’’میلان اور دبئی میں ارمانی ہوٹلز کے افتتاح کی دسویں سالگرہ منانے کے بعد میں اس دلچسپ نئے چیلنج سے نبردآزما ہونے کوتیارہوں۔میں اس منصوبہ سے متاثر ہوں اور اس طرح کے وسیع جغرافیائی اور ثقافتی دائرے کے منصوبے کا حصہ بن کر خوشی محسوس کر رہا ہوں‘‘۔

یہ ہوٹل میلان اور دبئی کے ہوٹلوں کے بعد ارمانی کی تعمیر کردہ تیسری پراپرٹی ہوگی۔اس منصوبہ کوجارجیو ارمانی اور ڈی جی ڈی اے کے انٹیریئر ڈیزائنرز اورفنِ تعمیر کے ماہرین کی ان ہاؤس ٹیم کے ساتھ تیار کیا تھا۔

ہوٹل کے کمروں اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ یہ عمارت 18 خودساختہ رہائش گاہوں سے منسلک ہوگی۔واضح رہے کہ الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ الریاض کے مغرب میں واقع ایک منصوبہ بند سیاحتی مقام ہے۔یہ قدیم شہرالدرعیہ کے ارد گرد سات مربع کلومیٹرکا احاطہ کرے گا۔یہ سعودی عرب کے حکمران آل سعود خاندان کا آبائی تاریخی مسکن ہے۔

17ارب ڈالر(64 ارب ریال) کی سرمایہ کاری سے الدرعیہ میں 100 سے زیادہ ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے اور ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد اس کی آبادی ایک لاکھ ہونے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں