سعودی عرب : تیرتے بنگلوں والے جزیرے مستقبل کے تفریحی رجحان کی جانب تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل کے شمال میں واقع جزائر "امہات" مملکت کی سیاحتی تصویر کا ایک اہم ترین جزو ہے۔ یہاں سحر انگیز قدرتی جمالیات کے حامل دو جزیرے ہیں۔ ان پر اب تک 85 ساحلی بنگلے اور بعض تیرتے ہوئے بنگلے تعمیر ہو چکے ہیں۔ اب ان کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

خشکی پر اور تیرتے ہوئے بنگلوں کی تعمیر Red Sea کمپنی برائے ترقیات کا منصوبہ ہے۔ یہ کمپنی سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ بنگلوں کی ڈیزائننگ کے لیے جاپان کی مشہور تعمیراتی کمپنی کنگو کوما کا تقرر کیا گیا۔ بنگلوں کے علاوہ جاپانی کمپنی دو ریستوران (ایک خشکی اور ایک پانی پر) ، خدمات کی عمارت ، صحت افزا تفریحی مقام ، استقبالیہ ونگ ، گیسٹ بنگلوز اور آنے والوں کے لیے ایک بندر گاہ بھی ڈیزائن کرے گی۔

مذکورہ بنگلوں کے اطراف کے مناظر اس خوب صورت فن پارے کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کنگو کوما جاپانی کمپنی بنگلوں کے اندر ایسی لکڑی کا استعمال کر رہی ہے جو رطوبت کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے اور انتہائی نمکینیت کے حامل ماحول کے لیے مناسب ہے۔

ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی بلومر لیمین کا بھی انتخاب کیا ہے۔ یہ کمپنی لکڑی کے ڈھانچوں کی تعمیر اور ڈیزائننگ کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھتی ہے۔ مذکورہ کمپنی موجودہ مرحلے میں منصوبے کے تمام عناصر کو لکڑی سے متعلق خدمات فراہم کر رہی ہے۔

امہات کے دوسرے جزیرے پر 82 ہوٹل یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ ان کی ڈیزائننگ متعدد ایوارڈ یافتہ برطانوی کمپنی Foster & Co کے حوالے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں