سعودی عرب : طریب ضلع کا قدرتی جمال تصاویر کے آئینے میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فوٹوگرافر احمد مالح نے مملکت کے صوبے عسیر کے ضلع طریب میں بارشوں کے بیچ سحر انگیز مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے طریب کے شمال میں واقع علاقے الغضاہ کی خوب صورتی کی تصاویر بنائیں۔

طریب ضلع متعدد قدرتی سیاحتی مقامات کی موجودگی کے سبب امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ ان میں پہاڑ اور وادیاں شامل ہیں۔ یہاں وادی الحیہ بیری کے متعدد عمر رسیدہ درختوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسی طرح طریب کے شمال مغرب میں وادی السریحہ واقع ہے۔ یہاں بھی بیری کے درخت کثرت سے ہیں۔ علاوہ ازیں وادی کرویل میں ببول کے بہت سے درخت ہیں۔

احمد مالح نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "میں نے موسلا دھار بارشوں کے وقت میں خوب صورت مناظر کو کوشش کر کے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ ان تصاویر کو میں نے سوشل میڈیا پر جاری کیا جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں پسند کیا"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے بچپن سے ہی عسیر صوبے کے پہاڑوں اور وادیوں سے عشق رہا ہے۔ عمر کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ میں صوبے کے جنوبی حصے میں تعمیراتی ورثے کو بھی تصاویر کے ذریعے محفوظ کرنے کا خواہاں رہا ہوں"۔

احمد کے مطابق انہوں نے جنگلی حیاتیات کی ترقی کے قومی مرکز سے اجازت لے کر بنو معارض کے جنگل میں المہا ہرن کی تصاویر لیں۔ یہ مملکت میں خوب صورت ترین ماحولیاتی مقامات میں سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں