"ام القریٰ" اخبار مملکت کی تاسیس اور ترقی کا ہم عصر رہا: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ اللہ رب العزت کا احسان ہے کہ اس نے مملکت سعودی عرب کو حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور اللہ کے مہمانوں، حجاج کرام اور معتمرین کی خدمت کا شرف بخشا۔ شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے ہاتھوں تاسیس کے وقت سے آج تک اس مملکت کا یہ ہی راستہ ہے۔

شاہ سلمان نے یہ بات "ام القریٰ" اخبار کے اجرا کے 100 ہجری سال مکمل ہونے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے پہلے اخبار کو جاری کیا اور اس کو "ام القرىٰ" کا نام دیا۔ یہ مکہ مکرمہ کا ایک نام بھی ہے۔

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ (أم القرى) اخبار کی عمر تقریبا ایک صدی ہو چکی ہے۔ یہ اپنے اجرا کے بعد سے ایک بار بھی نہیں رکا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران میں 1941ء میں زیادہ تر اخبارات کو کاغذ کی فراہمی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا ، اس دوران وہ کئی برس تک منظر عام سے غائب ہو گئے۔ اس کے مقابل ام القری اخبار نے اس بحران کا مقابلہ کیا۔

سعودی فرماں روا نے واضح کیا کہ ام القری اخبار مملکت سعودی عرب کی تاسیس کا معاصر رہا۔ اس نے مملکت کی ترقی کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھا۔ ام القری آج تک مملکت کا سرکاری اخبار ہے۔

خادم حرمین شریفین نے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں گذشتہ 100 برسوں کے دوران میں اس اخبار کی ترقی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں