امریکا: کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں چھےافراد ہلاک، نو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہرسکرامنٹو میں اتوار کو علی الصباح فائرنگ کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک اورنو زخمی ہو گئے ہیں۔

شہر کے محکمہ پولیس نے ٹویٹر پرفائرنگ کے اس واقعے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ شہر کے تجارتی حصےمیں واقع متعدد بلاکس بند کر دیے گئے ہیں اور واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں لوگوں کو چیختے اور سڑک پردوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن آزادانہ طور پراس فوٹیج کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس شہر میں فائرنگ کا اس نوعیت کا یہ دوایک ماہ میں دوسرا واقعہ ہے۔چند ہفتے قبل ایک شخص نے اسی شہر میں اپنی جان لینے سے پہلے اپنے تین بچّوں اور ایک شخص کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں