بلی کی یہ تصویر زندگی سے متعلق آپ کے مثبت یا منفی رجحان کا تعین کرتی ہے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر کئی تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں نظر کا دھوکا شامل ہے اور ان کو سمجھنے کے لیے قوت ارتکاز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ تصاویر بعض مرتبہ ناظرین کی شخصیات کے تجزیے پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک تصویر برطانوی اخبار The Sun نے شائع کی ہے۔ یہ تصویر بھی نظر کے دھوکے پر مشتمل ہے۔ تصویر میں ایک بلی دکھائی دے رہی ہے جو یا تو سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اور یا پھر سیڑھیاں اتر رہی ہے۔ اخبار کے مطابق آپ اس تصویر کو دیکھ کر جو تفصیل بتائیں گے وہ آپ کی شخصیت کے مزید خفیہ پہلوؤں کا انکشاف کر سکتی ہے۔

اس تصویر کو پہلی بار انگریزی جریدے The Minds نے شائع کیا تھا۔

آپ کا اس تصویر میں بلی اور اس کے چلنے کے طریقے کو دیکھنا، زندگی میں آپ کے راستے کا انکشاف کرتا ہے۔

1. اگر آپ بلی کو اوپر چڑھتا ہوا دیکھتے ہیں

اگر آپ بلی کو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ زندگی کو مثبت اور پر امید انداز سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح آپ جہاں بھی نظر ڈالتے ہیں وہاں آپ کو ترقی اور نمو نظر آتی ہے۔ آپ کی ذہنی پرورش زندگی کی اعلی سطح کی جانب ارتقا کے حوالے سے ہوئی ہے۔ آپ کے اندر ہمت اور عزم کی واضح علامات موجود ہیں اور آپ کو اپنے سوا زندگی میں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا!

2. اگر آپ بلی کو نیچے اترتا ہوا دیکھتے ہیں

اگر آپ بلی کو سیڑھیاں اترتے ہوئے دیکھتے ہیں تو غالبا آپ کی شخصیت نا امیدی اور مایوسی کی حامل ہے۔ زندگی میں آپ کو درپیش تجربات اور افراد نے آپ کے زندگی کو دیکھنے کا اسلوب منفی بنا دیا ہے۔

عزیز قارئین اب آپ بتائیں۔ آپ سیڑھی پر اس بلی اور اس کی حرکت کو کس طرح سے دیکھتے ہیں؟ کیا بلی اوپر چڑھ رہی ہے یا پھر نیچے اتر رہی ہے؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں