عرب اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے کام کر رہا ہے: سعودی نائب وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں اپنے دفتر میں جمہوریہ یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبدالملک سعید اور یمنی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔

اس موقعے پر سعودی نائب وزیر دفاع نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی کو پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت برادر ملک یمن میں امن، سلامتی، خوش حالی اور ترقی کی خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران، نائب وزیر دفاع نے یمن میں سلامتی، امن اور استحکام کے قیام کے لیے مملکت کی قیادت میں قائم اتحاد کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عرب عسکری اتحاد کا مقصد یمنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور یمن میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یمن اور سعودی عرب کی سرحدوں پر جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ جنگ بندی خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والے یمن-یمن مشاورت کے ذریعے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی سیاسی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی۔

اس موقعے پر یمنی وزیر اعظم اور کونسل کے اراکین نے مختلف حالات میں یمنی عوام کے لیے برادر مملکت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت، یمن میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سےریاض کی موثر کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مملکت اور عطیہ دہندگان کی حمایت پر اعتماد کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں