مریخ کو مسخر کرنے کے مشن میں شامل سعودی طالبہ سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

نوجوان سعودی خاتون سجا الزہرانی نیشنل اولمپیک فار سائنٹیفک کریٹیوٹی 2022 میں اپنی شرکت کے ذریعے مریخ اور زہرہ تک رسائی کے لیے تیار ہونے والی خلائی گاڑیوں کے منصوبےکے لیے کوالیفائی میں کامیاب رہی ہیں۔

الزہرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سےگفتگو میں کہا کہ یہ منصوبہ ایک ابتدائی آئیڈیا تھا جو کہ دوسرے درجے کا ہے اور 2020 میں اس نے مختلف پہلوؤں سے اس پر کام شروع کیا۔ اس نےبتایا کہ خلائی جہاز کو ایک مثال کے طور پر ریسرچ کے لیے منتخب کرنا ہے۔ تاکہ اس منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے 2024 تک انسانی پروازوں کے منصوبے کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ اس مشن میں شامل میزائل کو سب سے بہتر میزائلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اصولی طور پر یہ تیار شدہ ڈیزائن کے مطابق ہے۔

دو ماہ میں مریخ پر پہنچنا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بیرونی خلا میں پروپلشن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے جو مخصوص مقامات پر پہنچنے کے وقت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ جیسا کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریخ تک پہنچنے کا وقت توقع زیادہ سے زیادہ یعنی دو ماہ ہوگا جب کہ اس سے قبل یہ سفر 7 مہینوں پر مشتمل بتایا گیا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ مستقبل بعید میں یہ خلائی پروازوں کی کل لاگت کو کم کر دے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبہ عام طور پر خلائی سفر میں سہولت فراہم کرے گا لیکن یہ ٹیکنالوجی صرف خلائی جہاز تک محدود نہیں ہے۔ اس کا استعمال پروب اور ایکسپلوررز کا عمل تیز کرنے اور ایکسٹینشن بھیجنے کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں اور میزائل لانچنگ سے متعلق ہر چیز کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

سجا الزھرانی نے اس منصوبے کی ترقی کو مکمل کرنے، متعلقہ اجازت نامہ حاصل کرنے،نوجوانوں کو بااختیار بنانے، خلائی صنعت اور فوج کو مقامی بنانے کے تناظر میں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے عین مطابق ہے۔

الزہرانی جو کہ ابھی سیکنڈری اسکول کی پہلی جماعت میں ہیں کا خیال ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ان کی دلچسپیوں کو جاننے کے لیے سیکھنے کا جذبہ بنیادی توجہ کا حامل ہے۔ فلکیاتی مشاہدے کے علاوہ، ستاروں کا مشاہدہ اور چاند کی تفصیلات کا مشاہدہ اس کی بچپن کی دلچسپیوں میں شامل رہا ہے۔ بہت چھوٹی عمر میں اس نے ستاروں کی کھوج میں دلچسپی شروع کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں