سعودی کابینہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے لیے یو این کی کوششوں کی ستائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی کابینہ نے یمن میں جنگ بندی کرانے پر اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اقدام یمنی بحران کو ختم کرانے اور یمنی بھائیوں کے انسانی مسائل حل کرانے سے متعلق سعودی امن اقدام کے عین مطابق ہے‘۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق کا بینہ کا اجلاس منگل کی رات شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ کے السلام پیلس میں ہوا ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کی سرپرستی میں یمنی فریقوں کے درمیان مشاورتی مکالمے کے ذریعے سیاسی تصفیے تک رسائی کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی کابینہ
سعودی کابینہ

کابینہ نے امریکی وزارت خزانہ اور غیر ملکی اثاثوں کے نگران امریکی ادارے کے تعاون اور سعودی ریاستی سلامتی ادارے کی انفردی کوششوں کے باعث 25 افراد اور اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد اور ادارے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ماتحت القدس گروہ کی مدد سے حوثی ملیشیا کی فنڈنگ میں سہولت پیدا کر رہے تھے۔

اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی نعمت نصیب ہونے، حرمین شریفین کی خدمت کا اعزاز ملنے اور زائرین کی خدمت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

شاہ سلمان نے کورو نا وبا اور اس کے اثرات سے نمٹنے میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ’اس کی بدولت ہی سعودی عرب المسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کو زائرین کے لیے مکمل گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھولنے میں کامیاب ہو سکا ہے‘۔

سعودی وزارتی کونسل
سعودی وزارتی کونسل

قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے ایس پی اے کو بتایا کہ’ کابینہ کے ارکان نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ سعودی حکام کے مذاکرات کے حوالے سے خضوصی رپورٹ کا جائزہ لیا ہے‘۔

اجلاس نے اسلام آباد میں مسلم وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس میں کے حوالے سے اس امر پر زور دیا کہ انسانی حقوق، امن وسلامتی اور ترقی کا مشترکہ تصور اپنایا جائے۔ انصاف، خود مختاری، داخلی امور میں عدام مداخلت اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اتحاد ویگانگت کی پالیسی ناگزیر ہے۔

کابینہ نے مملکت کی میزبانی میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی کامیابی اور اس میں 51.8 ارب ریال مالیت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں کو سراہا ہے۔

اجلاس نے حج اور عمرہ زائرین کے خیر مقدم میں تعاون سے متعلق ملائیشیا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سمیت دیگر معاہدوں کی منظوری بھی دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں