تل ابیب میں فائرنگ سے 2 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور کی تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی میڈیا کے بعض ذرائع نے جمعرات کی شام تل ابیب میں فائرنگ کر کے دو اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور کی پہلی تصویر جاری کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے اس کارروائی میں صرف ایک پستول استعمال کیا۔

سیکورٹی کیمروں کے متعدد وڈیو کلپوں میں حملہ آور کو تل ابیب کے وسط میں مشہور سڑک "شارع ڈیزنگوف" پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران جائے وقوع پر موجود لوگ شدید افراتفری اور بوکھلاہٹ کے عالم میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے کام کرنے کا عزم کیا تھا۔ عربی اور عبرانی زبان میں جاری بیانات میں انہوں نے کہا کہ "یہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہو گا ہم اسے گرفتار کر لیں گے ، جس کسی نے بلا واسطہ یا بالواسطہ اس کی مدد کی اسے بھی قیمت چکانا پڑے گی"۔

واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 افراد ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں جاری حملہ آور کی تصویر میں اس کے خدوخال زیادہ واضح نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں