سعودی عرب: طالب علم اور استاد کے درمیان مار پیٹ کی وڈیو سے متعلق وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے وڈیو کلپ نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ وڈیو میں خمیس مشیط شہر میں ایک طالب علم اسکول کے سامنے ایک شخص کو زدوکوب کر رہا ہے۔ بعض لوگوں نے یہ گمان ظاہر کیا تھا کہ مذکورہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا اپنے استاد کو مار رہا ہے۔ تاہم عسیر صوبے کے محکمہ تعلیم نے آج جمعے کے روز واضح کیا ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے۔

محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مار پیٹ کا یہ واقعہ بدھ کی دوپہر ایک ہائی اسکول کے باہر انٹرمیڈیٹ کے دو طلبہ کے درمیان پیش آیا۔ مزید کہ اسکول انتظامیہ نے جھگڑا ختم کرانے کے بعد دونوں طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق وڈیو کو طالب علم اور استاد کے درمیان مار پیٹ سے منسوب کر کے عوام کو گمراہ کن معلومات پہنچائی گئیں جو درست نہیں تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں