یورپ کے قلب کیلینن گراڈ میں روس کی فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس نے ہفتے کے روز بحیرہ بالٹک پر پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع کلینن گراڈ میں جنگی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔ چند روز قبل ایک سینیر روسی عہدیدار نے ماسکو کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی پر سخت جواب دینے کی وارننگ دی تھی۔

خبر رساں ایجنسی’انٹر فیکس‘ نے روسی بالٹک فلیٹ کمانڈ کی پریس سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشقوں میں 1000 فوجیوں اور 60 سے زیادہ فوجی سازوسامان کوشامل کیا گیا۔

انٹرفیکس نے رپورٹ کیا کہ بحریہ کے زیر استعمال 20 Su-27 اور Su-24 فرنٹ لائن بمباروں نے رات کے وقت پہلے سے منصوبہ بند جنگی مشقیں کیں جن میں کیلنین گراڈ میں کم رفتار فضائی اور زمینی اہداف، کمانڈ پوسٹوں اور فوجی سازوسامان پر حملوں کی مشق کی گئی۔

ایجنسی نے کیلینن گراڈ میں مشقوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی ان کی منصوبہ بندی کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

بدھ کو روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے یورپی ممالک کو روسی انکلیو کے خلاف کارروائی کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ "آگ سے کھیلنا" ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں