مصر: غریبوں میں جانوروں کی ہڈیوں کی تقسیم کی تصاویر پر عوام چراغ پا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ایک خیراتی انجمن کی جانب سے ملک کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں غریب خواتین میں مویشیوں کی ہڈیاں تقسیم کرنے کی تصاویر فیس بک پر گردش میں آنے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے غم و غصے پر مبنی رد عمل سامنے آیا ہے۔

مذکورہ تصاویر کو ذلت آمیز قرار دیا جا رہا ہے جب کہ انجمن کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی ہڈیوں سے اہم غذائی عناصر سے بھرپور شوربہ تیار ہوتا ہے جو دو یا تین روز کے لیے کافی ہوتا ہے۔ اس بیان نے عوامی حلقوں کو چراغ پا کر دیا۔ بعد ازاں انجمن نے تصاویر کو فیس بک پر سے ہٹا لیا۔

ادھر انجمن کے ذمے دار محمد غالی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ درحقیقت ادارے نے لوگوں کو پہلے گوشت پیش کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ان لوگوں نے گوشت کے ساتھ ہڈیوں کا بھی مطالبہ کیا تاکہ انہیں شوربہ بنانے میں استعمال کر سکیں۔

یاد رہے کہ تنازع کا سبب بننے والی تصاویر میں متعدد خواتین کو عطیے کے طور پر "مویشیوں کی ہڈیاں" وصول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں گوشت کے نرخ 200 پونڈ فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ انجمن کے محاسبے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں