وڈیو: جدہ کے اسکول میں جھگڑے کے دوران میں ایک طالب علم ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ صوبے میں سعودی پولیس نے ایک اسکول میں جھگڑے کے دوران طالب علم کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر مملکت میں ایک اسکول کے اندر طلبہ کے درمیان لڑائی کا وڈیو کلپ کثرت سے پوسٹ کیا گیا تھا۔

جدہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ ضلع کے ایک اسکول میں دو طالب علموں کے بیچ جھگڑا ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں طالب علم 15 برس کے ہیں اور ان میں سے ایک طالب علم جھگڑے کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آنے والے وڈیو کلپ میں طلبہ کے ایک مجموعے کو ہاتھا پائی میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ایک طالب علم جھگڑے سے باہر آیا اور اچانک زمین پر گر کر غیر متحرک ہو گیا!

وڈیو کلپ کے سبب سوشل میڈیا پر سعودی عوامی حلقوں کے بیچ غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں