سعودی عرب: مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان پبلک سیکورٹی کی حراست میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں پبلک سیکورٹی کے محکمے نے مختلف علاقوں میں متعدد جرائم کا ارتکاب کرنے والے 6 ملزمان (5 شہری اور ایک غیر ملکی مقیم) کو گرفتار کر لیا ہے۔

ٹویٹر پر پبلک سیکورٹی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ غیر ملکی مقیم کے قبضے سے 26 ہزار ریال کی جعلی کرنسی اور امفیٹامین نشہ آور مواد کی 10 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اسی طرح ایک شہری وڈیو کلپ میں سڑک پر خاتون سے اس کا بیگ چھینتے ہوئے نظر آیا تھا۔

علاوہ ازیں 3 شہری ایسے ہیں جنہوں نے 3 گاڑیوں کو چوری کیا اور زیر تعمیر ٹھکانوں پر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں