سعودی عرب کا فلپائن میں قدرتی آفت کے سبب ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے برادر ملک فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر منیلا حکومت اور فلپائن کے عوام کے لیے تعزیت پیش کی ہے۔

فلپائن کے متعدد علاقے طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ، زخمی اور لا پتہ ہو چکے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے لا پتہ افراد کے محفوظ رہنے اور زخمیوں کی جلد حفاظت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں