مکہ مکرمہ: سعودی ٹریفک اہل کار کی تصویر انسانی خدمت کے پہلو کا مظہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر ایک سعودی سیکورٹی اہل کار کی تصویر گردش میں آ رہی ہے۔ تصویر میں یہ اہل کار حرم شریف کے پڑوس میں المرکزیہ کے علاقے میں ایک مصری خاتون معتمر کی وہیل چیئر کو چلاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ یہ تصویر السوق سرنگ میں لی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ تصویر سعودی سیکورٹی اہل کاروں کی جانب سے اپنے کام سے ہٹ کر انجام دی جانے والی انسانی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگرچہ ان سیکورٹی اہل کاروں کا کام ٹریفک کنٹرول کرنے کی حد تک محدود ہے تاہم یہ انسانی خدمت کے حوالے سے بھی سرگرم رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں