اسرائیلی فوج کی غرب اردن پر دھاوا، 24 گھنٹوں میں بچے سمیت 5 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران 14 سالہ کم سن سمیت 5 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین پر فوجی آپریشن کے دوران جمعرات کے روز دو فلسطینی نوجوان اپنی جانیں گنوا بیٹھے ۔ اس کے علاوہ تین افراد بدھ کے روز اسرائیلی کارروائی کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی شہریوں پر چار مختلف حملوں میں 14 یہودیوں کی اموات کے بعد سے غرب اردن پر جارح کارروائیوں میں تیزی آئی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 36 فلسطینی شہریوں کو مختلف حملوں میں قتل کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں