سعودی عرب میں ایمفیٹامائن کی پانچ لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے نظامتِ عامہ برائے انسدادِ منشیات (جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول ،جی ڈی این سی) نے نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی قریباً پانچ لاکھ گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

جی ڈی این سی کے سرکاری ترجمان میجرمحمد النوجایدی نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی سکیورٹی فالواپ نے لفٹوں کے لیے مشینوں، آلات اور فاضل پرزہ جات میں چھپائی گئی 4لاکھ 56ہزار گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

اس کارروائی میں اس نشہ آوردوا کے چھے وصول کنندگان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان میں سے تین مصری تارکِ وطن، ایک شامی اور دو سعودی شہری ہیں۔انھیں جدہ اور الریاض سے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

میجر النوجایدی نے کہا کہ وزارت داخلہ اپنے تمام سکیورٹی شعبوں اور زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے ساتھ مل کر مملکت اور اس کے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے اسمگلنگ کی کوششوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں