سعودی عرب: ملٹری کالج سے فارغ التحصیل نوجوان دو روز بعد موت کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں منگل کے روز ایک ٹریفک حادثے میں نوجوان شہری فہد احمد الازیمع کی موت نے فضا سوگ وار کر دی۔

فہد اتوار کے روز کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج سے بطور لیفٹننٹ فارغ التحصیل ہوا تھا۔ اس کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر تعزیت اور افسوس کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔ اس حوالے سے #فهد_احمد_الازيمع کا ٹرینڈ بھی سرگرم رہا۔

فہد کے والد نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اطلاع دی کہ ان کا بیٹا فہد احمد الازيمع ایک ٹریفک حادثے میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔

فہد کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد برزان میں ادا کی گئی اور اسے صدیان کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں