سعودی عرب: سال کے پہلے 3 ماہ میں کیپٹاگون کی 64 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں زکات ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اس نے رواں سال 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران میں کیپٹاگون کی 64 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کیں۔ ان کے علاوہ 35 ہزار کلو گرام دیگر منشیات بھی قبضے میں لی گئی۔ ان میں ہیروئن ، حشیس اور کوکین وغیرہ شامل ہے۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ مذکورہ منشیات کو سرحدی راستوں کے ذریعے مختلف طریقوں سے اسمگل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ ان میں جدہ اسلامک پورٹ اور کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے علاوہ دمام میں کنگ فہد ایئرپورٹ شامل ہے۔

اتھارٹی نے زور دے کر کہا کہ وہ مملکت میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

اتھارٹی نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے انسداد میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں درست معلومات فراہم کرنے والوں کو مالی رقوم کی صورت میں انعامات بھی دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں