ترکی مشرق وسطیٰ اور یورپ کے لیے منشیات کی سمگلنگ کا مرکز ہے: اخبار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مالٹا شائع ہونے والے ایک اخبار نے ترک حکومت کوسخت برہم کیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ روم کے جزیرے پر سیکیورٹی حکام نے ایک ہفتہ قبل ترکی جانے والے ایک شپنگ کنٹینر سے 800 کلو گرام کوکین ضبط کی تھی۔

ہفتے میں دو بار شائع ہونے والے اخبار "مالٹا ٹوڈے" نے ترکی کو مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کو ایک بحری جہاز پر سیکڑوں کلو گرام کوکین برآمد ہوئی جو کہ راستے میں تھا۔ یہ جہاز کولمبیا سے چلا اور بحیرہ روم کے جزیرے سے گزرنے کے بعد جنوبی ترکی پہنچا تھا۔

اخبار کے مطابق مالٹا کے کسٹمز کی طرف سے پکڑی گئی منشیات کی مالیت 117 ملین ڈالر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نے انہیں ایک ہفتہ سے بھی زیادہ عرصہ قبل ضبط کیا تھا جس سے اس بڑی کارروائی کو ترکی سے کوکین کی نقل و حمل کے مرکز کے طور پر دیکھا گیا۔ جوکولمبیا اور مشرق وسطیٰ اور یورپ میں منشیات کا مرکز ہے۔

مالٹا کے جزیرے پر نارکوٹکس اور کسٹم افسران کو کوکین ایک 40 فٹ لمبے ریفریجریٹڈ کنٹینر کے ساتھ ملی جس میں پھلوں کے 1,200 کریٹ لدے ہوئے تھے۔

مالٹا میں ہفتے میں دو بار شائع ہونے والےاخبار کے مطابق 800 کلو گرام کوکین کے پیکٹوں کو فرج میں رکھے ہوئے کنٹینر میں پھلوں کے 26 ڈبوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی قیادت میں حکمران جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ" کے قریبی ذرائع سے معلوم کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکمراں جماعت نے ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی سپریم کونسل، جسے RTÜK کے نام سے جانا جاتا ہے، ویب سائٹ پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔ جسٹس پارٹی نے اخبار کی ویب سائٹ کو بلاک کرنے اور اس خبر تک رسائی روکنے کا کہا گیا ہے جس میں اخبار نے ذکر کیا تھا کہ ترکی منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں