کابل: ہزارہ آبادی کے علاقے میں بوائز سکول کے قریب تین دھماکوں کی اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغان پولیس کے مطابق کابل کے شیعہ ہزارہ آبادی والے علاقے میں لڑکوں کے سکول کے قریب تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جن میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ "کابل کے عبدالرحیم شاہد سکول کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہمارے شیعہ بھائیوں کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔"

عبدالرحیم شاہد بوائز سکول کابل کے مغرب میں واقع ہزارہ آبادی کی اکثریت والے علاقے دشت بارچی میں واقع ہے اور آج سے پہلے بھی اس علاقے کو داعش اپنی کارروائی کا نشانہ بنا چکی ہے۔

ایک عینی شاہد نے عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طلباء صبح کی کلاسز کے بعد باہر نکل رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں