امریکا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے:وزیرخزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیرخزانہ جینٹ یلین نے اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدعان کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

منگل کو ہونے والی اس ورچوئل ملاقات میں یلین نے سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان کے ساتھ خطے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے تسلسل کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ وزیرخزانہ اور سعودی وزیرالجدعان نے عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ انھوں نے خطے پر یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات ، توانائی کی منڈیوں اورغذائی تحفظ پر بھی بات چیت کی ہے۔

انھوں نے اقتصادی، عالمی صحت اور ماحولیات کے مسائل پر باہمی مشاورت اور تعاون میں اضافے کے مواقع پر بھی گفتگو کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں