سعودی عرب: آوارہ کتوں نے ننھے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شمال مشرق میں واقع ضلع الخفجی میں آوارہ کتوں نے دو سالہ بچے سیف الیامی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر ڈالا۔

بچے کے چچا صالح الیامی کے مطابق سیف گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک سے 9 آوارہ کتوں نے اس کو لپیٹ میں لے لیا۔

صالح نے مزید بتایا کہ اس کے بھتیجے کو سر سے پاؤں تک زخم آئے ہیں۔

صالح کے مطابق سیف کو پہلے الخفجی جنرل ہسپتال لے جایا گیا تاہم اس کی حالت کے موافق علاج کی سہولت نہ ہونے کے سبب سیف کو القطیف ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں اس کا سر کا آپریشن ہوا۔ اب سیف کی حالت بہتر ہے۔

صالح الیامی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر بتایا کہ "ہم 8 ماہ سے الشرقیہ صوبے کے سکریٹریٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم نے گمراہ کتوں کے حوالے سے اطلاعات بھی دیں جنہوں نے بچوں، بڑوں اور گھرانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا"۔ صالح کے مطابق سکریٹریٹ کے ہاتھوں اس مسئلے کا حل نا گزیر ہو چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں