وڈیو: سڑک کے بیچ خاتون کا بیگ جھپٹنے والا مجرم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک شاہراہ عام پر راہ چلتی خاتون کو فلمی انداز سے لوٹ مار کا شکار بنایا گیا۔

سیکورٹی کیمرے میں محفوظ ہونے والے وڈیو کلپ میں رات کے وقت ایک تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ایک راہ گیر خاتون کے برابر سے گزری اور اسی اثنا میں گاڑی کی کھڑکی سے ایک شخص نے خود کو باہر نکال کر خاتون کا بیگ چھین لیا۔ اس کے نتیجے میں خاتون بری طرح زمین پر گر گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے مذکورہ وڈیو آج بدھ کے روز اسنیپ چیٹ پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری کی۔ وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ریاض کی پولیس نے اس مجرمانہ واردات کے مرتکب غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایک چوری کی گاڑی کے ذریعے کی گئی۔ واردات میں مجرم نے ایک یمنی مقیم کی معاونت حاصل کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں