روس اور یوکرین

جو بائیڈن سینئر فوجی ذمے داران سے ملاقات کے بعد آج یوکرین جنگ پر بیان دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن آج جمعرات کے روز روس یوکرین جنگ کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ یہ گفتگو یوکرین کی فوج کے لیے ہتھیاروں کے نئے پیکج کی تکمیل کی کوششوں کے سلسلے میں ہو گی۔ یہ بات با خبر ذرائع نے بتائی۔

ایک اور امریکی ذمے دار نے روئٹرز کو بتایا کہ نیا اسلحہ پیکج غالبا اسی مالیت کا ہو گا جس کا اعلان گذشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔ یہ رقم 80 کروڑ ڈالر ہے تاہم ابھی تفصیلات تیار کی جا رہی ہیں۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے سالانہ اجلاس میں سینئر فوجی ذمے داران سے ملاقات کی۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں متعدد امور زیر بحث آئے۔ ان میں یوکرین میں جنگ اور یوکرین کو مزید عسکری امداد ارسال کرنا سرفہرست ہیں۔

رواں ہفتے جس اسلحہ پیکج کا انتظار ہے اس کا حجم وسیع ہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی مجموعی مالیت تین ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

ایک سینئر امریکی دفاعی ذمے دار کے مطابق ان کے ملک نے یوکرین کی فوج کے تقریبا 50 اہل کاروں کو ہاؤزر توپوں کے استعمال کی تربیت دینا شروع کر دی ہے۔ یوکرین سے باہر ہونے والی یہ تربیت تقریبا ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ ذمے دار نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین کی افواج نے بیرون ملک سے 20 لڑاکا طیاروں کے پرزہ جات ملنے کے بعد ان طیاروں کو اپنی فضائیہ میں شامل کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں