مصری شخص نے افطار کے دوران میں دو بھائیوں کو قتل کر ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے صوبے الجیزہ میں ایک بھیانک مجرمانہ کارروائی میں محکمہ ریلوے کے ایک ملازم نے فائرنگ کر کے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور تیسرے کو زخمی کر دیا۔ واقعے کا سبب والد کی میراث پر اختلاف بنا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں بھائی افطار کر رہے تھے کہ اس دوران میں ان کے درمیان زبانی تلخ کلامی ہوئی اور پھر اس نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی۔ اس پر ایک بھائی نے گولیاں چلا کر اپنے دو بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا جب کہ تیسرا بھائی شدید زخمی ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق وراق العرب کے علاقے میں فائرنگ کی آواز پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے پہنچنے تک ملزم جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد فرار ہو چکا تھا۔ دونوں لاشوں کو استغاثہ کی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں