ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے شادی سے قبل ہی حاملہ ہونے کا اعلان کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے شادی سے قبل ہی حاملہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق مایہ ناز ٹینس پلئیر نے بدھ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

روسی اسٹار پلئیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک قیمتی شروعات ہے۔

شرا پوا نے بچے کی متوقع ولادت کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے۔ جس روسی ٹینس اسٹار نے فالورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اتنے خوبصورت پیغامات سے میں اپنے آپ کو جنت میں محسوس کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹورنامنت جیتنے والی روسی کھلاڑی کی دسمبر 2020ء میں برطانوی بزنس مین الیگزینڈر گلکس کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں