’’امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں‘‘

وال سٹریٹ میں شائع ہونے والے مضمون کے بعد واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کا تردیدی بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکہ میں سعودی سفارت خانے نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ’’کشیدہ تعلقات‘‘ سے متعلق اخبار وال سٹریٹ جرنل کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے

واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ایک بیان، جسے بلومبرگ نے نشر کیا ہے، میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ’’مضبوط اور تاریخی‘‘ نوعیت کے ہیں۔ اداروں کی سطح پر دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر رابطے جاری ہیں۔ توانائی، سرمایہ کاری اور سکیورٹی جیسے معاملات پر قریبی کوارڈی نیشن جاری ہے۔

سعودی سفارت خانے کا بیان وال سٹریٹ جرنل میں گذشتہ منگل کو شائع ہونے والے ایک مضمون کے جواب میں جاری کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو کشیدہ ثابت کرنے کی ’’بے بنیاد‘‘ کوشش کی گئی تھی۔

سفارت خانے کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی تاریخ 77 برس پر محیط ہے۔ اس مدت کے مختلف امور سے متعلق دونوں ملکوں کی سوچ اور نکتہ نظر میں اختلافات بھی دیکھنے میں آئے ہیں، تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دونوں ملکوں نے مل کر ان اختلافات کو باہمی مفادات کی بحالی کی خاطر حل کرنے میں پس وپیش سے کام لیا ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں