درعیہ میں مطل البجیری کا افتتاح ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان عن قریب متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

توقع ہے کہ سعودی عرب میں درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مطل البجیری پراجیکٹ کے متوقع افتتاح کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کرے گی جو کہ اتھارٹی کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔اس منصوبے کا افتتاح رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونا تھا۔

اتھارٹی نے 15,000 مربع میٹر کے رقبے پر 2020 کے وسط میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی الطریف میں"البجیری" پروجیکٹ پر کام شروع کیا تھا۔ چونکہ یہ منصوبہ درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے جس کا مقصد درعیہ کو ایک منفرد تاریخی، ثقافتی اور طرز زندگی کی منزل بنانے کے لیے طریف میں عمدہ کھانوں اور ملبوسات کے مقام کے طور پر متعارف کرانا ہے۔ الطریف یونیسکو کےتاریخی ورثے میں شامل جو سعودی عرب کی تاریخ کی ایک منفرد علامت ہے۔

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جس کی سربراہی امریکی جیری انزریلو کر رہے ہیں، سعودی عرب میں عمدہ کھانے کی پہلی منزل بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس میں وادی حنیفہ اور الطریف کالونی اہم تاریخی مقامات ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں پر 12 عالمی برانڈ کے تجارتی مراکز اور مشیلن اسٹار حاصل کرنے والے 4ہوٹل بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں