روس کا اوڈیسا کے نزدیک مغربی ممالک کے مہیاکردہ اسلحہ کے ڈپو پرمیزائل حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی وزارت دفاع نے اوڈیسا کے نزدیک یوکرینی افواج کو امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مہیا کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک ڈپو پرفوج کے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی مسلح افواج نے آج اوڈیسا کے قریب فوجی ہوائی اڈے پر ایک لاجسٹک ٹرمینل پرہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے اورطویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل داغے ہیں۔اس جگہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مہیّا کردہ غیرملکی ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا گیا تھا۔

وزارت نے مزید بتایا کہ روسی فوج نے میزائلوں کے ذریعے یوکرین میں مجموعی طور پر22 فوجی مقامات کو نشانہ بنایاہے۔ ان میں الیچیوفکا اور کرماٹورسک کے قریب اسلحہ اور گولہ بارود کے تین ڈپو بھی شامل تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز روسی جنگی طیاروں نے 79 فوجی مقامات پربمباری کی ہے۔ان میں ہتھیاروں اورایندھن کے 16ڈپوؤں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں