سعودی عرب: جزائر فرسان حریدی میلے کی سرگرمیاں جوش وخروش سے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جازان کے جنوب مغربی علاقے میں روایتی حریدی میلے لوگوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ تہوار ہر سال مارچ اور اپریل کے دوران منعقد کیا جاتا ہے۔ جو بحر احمر کے جنوب میں جزائر فرسان میں منعقد ہوتا ہے۔ اس میلے میں شرکا ’حریدی‘ مچھلیوں کے شکار کے مقابلے کرتے ہیں۔ اس بار جزیرے کے ساحل پر ایک ہزار حریدی مچھلیوں کو شکار کر کے جمع کیا گیا۔ یہ ایسے لگ رہا تھا جیسے مچھلیوں نے اجتماعی خود کشی کی ہے۔

یہ میلہ ہر سال مارچ کے اختتام اور اپریل کے پہلے ایام میں ہوتا ہے۔ اس میلے میں جازان اور دوسرے علاقوں کے شہری بالخصوص نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ میلے کے موقعے پر روایتی گیت اور لوک رقص بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

اس بار میلے کا افتتاح شاہی شخصیت شہزادہ محمد بن ناصر نے کیا جو آٹھواں سالانہ میلہ ہے۔

میلے میں مچھلیوں کے شکار کے مقابلوں میں اول آنے والے کو پانچ ہزار، دوسرے کو تین ہزار ریال اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو دو ہزار ریال کے انعامات دیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں