حج وعمرہ

ماہ رمضان کے دوران اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ زائرین کی مسجد نبوی میں میزبانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران اب تک تقریبا ایک کروڑ چالیس لاکھ زائرین اور نمازیوں کی میزبانی کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سعودی پریس ایجنسی' نے مسجد نبوی کی انتظامی اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مسجد کے عملے اور دیگر انتظامی ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ مسجد نبوی میں زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنایا ہے۔

عہدیدار عبدالعزیز الایوبی نے بتایا کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ 24 گھنٹے کام کرتے ہوئے لاکھوں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ" سعودی وزارت صحت نے معتمرین اور زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حفظان صحت کو اولین ترجیح رکھا جس کے سبب کوئی وبائی مرض منظر عام پر نہیں آیا۔"

وزیر صحت فہد الجلاجل نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت اتھارٹی طبی سہولیات فرہام کرتی رہے گی تاکہ عمرے کے لئے آنےوالے حضرات کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

22 اپریل 2022 تک ہسپتالوں میں 7200 زائرین کو لایا گیا جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں