دو سعودی بھائیوں نے بہادری کا مظاہرہ کرکے بزرگ شہری کو ڈوبنےسے بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں العقیق گورنری میں واقع راخ سینٹر میں دو بھائیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بزرگ شہری جس کی عمر تیس سال کے قریب ہےپانی کے ریلے میں ڈوبنے سے بچا لیا۔بزرگ شہری کی گاڑی پانی کےریلے میں پھنس گئی تھی اور پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا تھا۔ اس سے دونوں بھائیوں نے جان پر کھیل کر پانی میں پھنسے شہری کے پاس پہنچنے کی کوشش کی اور وہ اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ جب وہ اس شخص کے قریب سے گزر رہے تھے تو انہوں نے ایک گاڑی کو پانی میں گھرے دیکھا۔ اس کے بعد وہ جس ٹینکر چلا رہا تھا لے کر پانی کو چیرتے ہوئے اس تک پہنچے۔ پانی میں پھنسے شہری کی عمر ساٹھ سال تھی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نوجوانوں کو ایک بزرگ شہری کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی اس بہادری کی تعریف کی گئی ہے۔

بزرگ شہری کی زندگی بچانے والے نوجوان بھائیوں کی شناخت 23 سالہ نائف عائض الغامدی اور 21 سالہ طارق عایض الغامدی کےنام سے کی گئی ہے۔ وہ العقیق گورنری کے رہنے والے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں