سعودی عرب کے 12 شہروں میں "ڈاؤن ٹاؤن" مراکز کی تعمیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں با خبر ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو مملکت میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے 12 شہروں کے وسط میں تجارتی اور رہائشی "ڈاؤن ٹاؤن" مراکز بنائے جائیں گے۔

ان ڈاؤن ٹاؤن منصوبوں کا ایک مقصد سعودی عرب کے شہروں میں تجارتی ماحول کو حرکت میں لانا ہے۔ اس واسطے مذکورہ مراکز میں مختلف نوعیت کی سرگرمیاں اور خصوصی تربیتی اور ترقیاتی تنصیبات فراہم کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں میں صنعتی ، زرعی اور تاریخی ورثے سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔

سعودی عرب میں اس وقت مختفل صوبوں میں کئی بڑے ترقیاتی اور اقتصادی منصوبے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مزید روئل کمیشن اور ترقیاتی کمیشن کی تاسیس عمل میں آ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں