یمن: مسلح افراد نے شبوہ میں گیس لائن دھماکے سے اڑا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے جنوب مشرق میں واقع شبوہ صوبے میں نا معلوم مسلح افراد نے صحرائی علاقے النشیمہ میں مائع قدرتی گیس کی لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز نشانہ بنائی گئی گیس پائپ لائن مارب صوبے میں صافر کمپنی کی فیلڈز سے لے کر شبوہ صوبے میں بلحاف کی بندرگاہ تک پھیلی ہوئی ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا نہایت زور دار تھا۔ اس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ واضح رہے کہ یہ پائپ لائن کئی برس سے کام نہیں کر رہی۔

یاد رہے کہ شبوہ صوبے میں تیل اور مائع گیس کی پائپ لائنوں کو مسلسل دھاموکں اور تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان واقع ہوتا ہے۔

ابھی تک صوبے میں مقامی حکام یا "صافر" گیس کمپنی کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ مزید یہ کہ کسی فریق نے کارروائی کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں