روس اور یوکرین

یوکرین میں ریل کے بنیادی ڈھانچے پرروسی فوج کا حملہ ؛5 افراد ہلاک، 18 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یوکرین کے وسطی علاقے ونیتسیا میں ریلوے کے ڈھانچے پر روسی فوج کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرینی پراسیکیوٹرجنرل کے دفتر نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تفتیش کار، استغاثہ اور دیگر اداروں کے اہلکاروں جائے وقوعہ پر کام کررہے ہیں۔

روس پر گذشتہ دو ماہ سے یوکرین پرجاری حملوں کے دوران میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے وسیع پیمانے پر الزامات عاید کیے گئے ہیں جبکہ ماسکو نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ روسی افواج نے کسی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ روسی فورسز نے ژمیرینکا اور کوزیاتین شہر کے قریب ’’ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر‘‘ پر حملہ کرنے کے لیے راکٹوں کا استعمال کیا تھا۔

اس سے قبل یوکرین ریلوے کے سربراہ الیگزینڈر کامشین نے روسی فوج پر ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو’’منظم طریقے سے" تباہ کرنے کا الزام عاید کیا تھا اور ریلوے پر ان تازہ حملوں کی اطلاع دی تھی۔

انھوں نے کہا کہ آج صبح ایک گھنٹے کے اندریوکرین کے وسطی علاقے اور مغرب میں واقع پانچ ریلوے اسٹیشن بمباری کی زد میں آ گئے۔انھوں نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس کے نتیجے میں کم سےکم 16 مسافر ٹرینیں تاخیرکا شکار ہوں گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں یوکرین کے مشرقی شہر کرماٹورسک میں انخلا کے لیے استعمال ہونے والے ٹرین اسٹیشن پر روسی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں