سبز ریاض منصوبہ: مستقبل میں رہائشی علاقوں کی خصوصی تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت میں "سبز ریاض" منصوبے کے ایک ذمے دار نے بتایا ہے کہ عید الفطر کے بعد مئی کے مہینے میں ریاض کے رہائشی محلوں کے اندر شجر کاری کا آغاز ہو گا۔ ان محلوں کی تعداد 137 ہے۔ واضح رہے کہ "سبز ریاض" منصوبہ سعودی دارالحکومت کے چار سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

مذکورہ ذمے دار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ شجر کاری کا کام ریاض کے 7 مختلف محلوں سے شروع ہو گا۔

اس حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے پہلی بار پیش کی جانے والی خصوصی تصاویر بھی حاصل کر لیں۔ ان تصاویر میں شجر کاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریاض کے رہائشی محلوں کی مستقبل کی شکل ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سبز ریاض منصوبے کا آغاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مارچ 2019ء میں کیا تھا۔ یہ منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ویژن 2030 پروگرام کی تکمیل کے اہداف کے ضمن میں پیش کیا۔

سبز ریاض منصوبہ عالمی سطح پر ایک اہم ترین ماحولیاتی منصوبہ اور شجر کاری کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے ریاض میں فی کس سبز رقبے کا موجودہ تناسب 16 گنا بڑھ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں