ٹوئٹر کے نئے مالک کے باوجود ٹرمپ واپس آنے کو تیار نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکائونٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے 'فاکس نیوز' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران 'سچائی سوشل' سٹارٹ اپ کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں ٹوئٹر پر نہیں جائونگا، میں سچائی نیٹ ورک پر ہی رہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا۔"

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ٹرمپ کا ویب سائٹ پر ٹرینڈ کرنے لگ گیا اور لوگ ان کو تلاش کرنے لگے کہ شاید نئی انتظامیہ ان کا اکائونٹ بحال کر دے۔

ٹوئٹر نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر کے عوض سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو خرید لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں