سعودی عرب کا Lucid کمپنی کے ساتھ برقی گاڑیوں کی خریداری کا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ برقی گاڑیاں خریدنے کے لیے Lucid Group کے ساتھ ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ اس کے تحت آئندہ دس برسوں کے دوران میں کم از کم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ برقی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد مملکت میں سواریوں کو ماحول دوست بنانا ہے۔

یہ سمجھوتا سعودی ویژن 2030 پروگرام کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے ایک اہم اقدام شمار کیا جا رہا ہے۔ ویژن پروگرام کے ذریعے مملکت میں معیشت ، سماج اور معیار زندگی کی سطح پر وسیع اصلاحات کی کوششیں جاری ہیں۔

علاوہ ازیں یہ سمجھوتا سبز سعودی عرب اور سبز مشرق وسطی جیسے منصوبوں سے بھی ہم آہنگ ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد کاربن کے اخراج میں کمی لانا ہے۔

واضح رہے کہ Lucid کمپنی سعودی عرب میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کا کارخانہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ کارخانہ گاڑیوں کی مکمل تیاری انجام دے گا۔ یہ اقدام سعودی عرب کو علاقائی اور عالمی سطح پر برقی گاڑیوں کی آئندہ جنریشن کے حوالے سے مرکزی حیثیت دلانے میں معاون ثابت ہو گا۔ لوسڈ کمپنی نے مملکت میں سالانہ 1.5 گاڑیاں تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

سعودی عرب اور لوسڈ کمپنی کے بیچ یہ سمجھوتا ایسے وقت میں طے پایا ہے جب عالمی سطح پر برقی گاڑیوں کی مانگ میں قابل ذکر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں