حج وعمرہ

مسجد حرام: خواتین کے لیے 5 زبانوں میں خصوصی پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں آنے والی خواتین کے لیے "قطوفها دانية" کے نام سے ایک پروگرام متعارف کرایا ہے۔ رمضان جائزہ منصوبے کے ضمن میں اس پروگرام پر 'خواتین کے لیے زبانوں اور ترجمے کی عام انتظامیہ' کی طرف سے عمل جاری ہے۔

مذکورہ انتظامیہ کی سربراہ دلال فلاتہ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مسجد حرام میں آنے والی خواتین پر اس بات کے لیے زور دینا ہے کہ وہ اپنے اوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے زیادہ سے زیادہ اجر ثواب کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔ اس مقصد کے لیے خواتین کے مُصلّوں میں پانچ زبانوں میں رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت اور اعتکاف کے آداب وغیرہ بیان کیے جاتے ہیں۔ یہ پانچ زبانیں انگریزی ، ازبک ، اردو ، ترک اور فرانسیسی ہیں۔

زبان اور ترجمے سے متعلق انتظامیہ کی ایک عہدے دار دیمہ باسلیم نے مسجد حرام میں آنے والی خواتین کومختلف زبانوں میں پیش کردہ خدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر العنود العبود کی جانب سے بے پناہ سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ العنود خواتین کے ترقیاتی امور کے لیے مسجد حرام کے نگراں اعلی (ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس) کی معاون ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں