ڈرون تیار کرنے والی چینی کمپنی نے روس میں کاروبار کیوں معطل کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈرون بنانے والی چینی کمپنی ڈی جے آئی ٹیکنالوجی نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین میں کاروبار کو عارضی طور پر معطل کر رہی ہے۔ یہ پہلی بڑی چینی کمپنی ہے جس نےروس کو فروری میں پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد فروخت روک دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نجی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اندرونی طور پر مختلف دائرہ اختیار میں تعمیل کے تقاضوں کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے اور اس جائزے کو مکمل کرنے تک وہ روس اور یوکرین میں تمام کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دے گی۔

اگرچہ مغربی کمپنیاں یوکرین پر روسی حملے پر احتجاجاً روس سے نکل چکی ہیں، بہت سی چینی کمپنیاں اب بھی روس میں موجود ہیں۔ روس میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں بیجنگ کے جنگ کے معاملے پر اس موقف کی پیروی کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کے تحت ماسکو پر تنقید کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں