کوسوو 1.6 کروڑ ڈالر کے عوض ڈنمارک سے قیدی "درآمد" کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈنمارک نے کل بدھ کے روز کوسوو کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ڈنمارک اپنی جیلوں کے 300 قیدیوں کو سالانہ 1.5 کروڑ (1.58 کروڑ ڈالر) کے عوض کوسوو بھیجے گا۔ اس اقدام کا مقصد ڈنمارک کی جیلوں پر دباؤ کو کم کرنا ہے۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف نک ہائکروب نے ایک بیان میں بتایا کہ دستخط کیے گئے معاہدے کے ذریعے ہماری گنجان آباد جیلوں کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے گی اور جیلوں کے پہرے داروں پر موجودہ دباؤ میں کمی لائی جا سکے گی۔

معاہدے کے تحت اولین قیدیوں کو 2023ء کے اوائل میں کوسوو کے دارالحکومت بریشتینا سے 50 کلومیٹر دور جیلان کی جیل میں رکھا جائے گا۔

سال 2020ء میں تقریبا 350 غیر ملکی قیدیوں کو ڈنمارک کی جیلوں میں سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کیا جانا تھا۔

سال 2015ء کے بعد سے ڈنمارک کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں 19% اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس طرح یہ تعداد 2021ء کے آغاز میں 4000 سے زیادہ افراد تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے کے دوران میں 58 لاکھ آبادی والے ملک ڈنمارک میں جیلوں کے پہرے داروں کی تعداد میں 18% کمی واقع ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں