یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کی جدہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کا خیر مقدم کیا۔

یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعد آل جابر، مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ مکرمہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے سربراہ احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں