سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں پیر2مئی کو عیدالفطرمنانے کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر پیر 2 مئی کو منائی جائے گی کیونکہ ہفتے کی شام شوّال کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا اتوارکو تیسواں روزہ ہے۔

جن ممالک میں 2 اپریل کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہوا تھا،وہاں یکم مئی کو رمضان المبارک کی تیس تاریخ ہے اور پاکستان سمیت باقی ممالک میں انتیسواں روزہ ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ٹویٹرپربتایا کہ متحدہ عرب امارات، قطر، عراق، کویت اور بحرین نے بھی اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن 2 مئی ہوگا۔

گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ عیدالفطر 2 مئی کو ان بیشتر ممالک میں آئے گی جہاں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہوا تھا۔

اس نے مزید کہا تھا کہ 30 اپریل کونئے ماہ کا ہلال دیکھنا ناممکن ہو جائے گا کیونکہ چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

رمضان المبارک کے ماہِ مقدس کے اختتام پرمسلمان مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترم سے عیدالفطرکی تقریبات مناتے ہیں۔ماہِ صیام ہلال چاند کو نظرآنے کی بنیاد پر29 یا 30 دن تک جاری رہتا ہے۔مسلمان 354 یا355 ایام کے سال میں 12 ماہ پرمشتمل قمری تقویم کی پیروی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں