سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ المسجد الحرام اور مسجد نیوی ﷺ میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نماز عید مسجد حرام میں ادا کی

ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اور کینیڈا میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔

  الشيخ صالح بن حميد کے المسجد الحرام میں خطبة عيد الفطر دے رہے ہیں

افغانستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بھی عید کی نماز ادا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں